ETV Bharat / state

'بے رحمی سے پٹائی کی وجہ مہدالاسلام کی موت ہوئی' - نبنو کا گھیراؤ

سی پی ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر فواد حکیم نے ڈی وائی ایف آئی کے رہنما مہدالاسلام کی موت وجہ پولیس کی بے رحمی سے پٹائی بتائی ہے۔

'بے رحمی سے پٹائی کی وجہ مہدالاسلام کی موت ہوئی'

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:21 AM IST

مغربی بنگال سی پی ایم کے رہنما ڈاکٹر فواد حلیم نے ڈی وائی ایف آئی کے رہنما مہدالاسلام کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پر امن طریقےسےاحتجاج کیا جارہا تھا۔ اس کے باوجود لفٹ فرنٹ کی ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کی تنظیموں کے حامیوں پر پولیس کی سخت کارروائی کی جو قابل مذمت ہے۔

'بے رحمی سے پٹائی کی وجہ مہدالاسلام کی موت ہوئی'

ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ 'مجھے مہدالاسلام کی تمام طبی رپورٹ کی تفصیلی جانکاری ہے. پولیس نے ان کی بے رحمی سے پٹائی کی.انہوں نے کہا کہ پولیس نے اتنی طاقت کے ساتھ مہدالاسلام پر حملہ کیا ہے کہ جینس کے موٹا کپڑا کئی جگہوں سے تار تار ہوگیا تھا۔'

ڈاکٹر فواد حلیم کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے پولیس اہلکار پوری طاقت کے ساتھ ان پر ٹوٹ پڑے تھے۔سی پی ایم کے رہنما کے مطابق زبردست چوٹ آنے کے سبب مہدالاسلام کی انتڑیوں کو نقصان پہنچا اور اس کی کڈنی متاثر ہوئی۔ کڈنی متاثر ہونے کے باعث اس کی حالت مزید بگڑتی چلی گئی اور موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراؤ کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج میں شدید طور پر زخمی ہونے والے ڈی وائی ایف آئی کے یوتھ رہنما کی موت ہو گئی۔ گزشتہ روز جمعرات کے روز لفٹ فرنٹ کی یوتھ اور تنظیم کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر سکرٹریت بلڈنگ نبنو کا گھیراؤ کیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کےدرمیان تصادم میں تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں مہدالاسلام بھی شامل تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.