ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنے سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو دل بدل کے کھیل میں کھونے کے باوجود انتخابی میدان میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔
مدنی پور ضلع کے مشہور سیاسی رہنما سراج خان دو مہینے کے اندر ہی بی جے پی کو چھوڑ کر دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔
ترنمول بھون میں وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں سراج خان نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دو مہینہ پہلے ان سے جو غلطی ہوئی تھی اسے آج صحیح کر لی ہے۔بی جے پی میں شامل ہونا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
سراج خان نے مزید کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے سے مدنی پور ضلع میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کا خاتمہ ہوگا یا نہیں ۔لیکن بی جے پی ایسی بکھرے گی دوبارہ سمٹ نہیں پائے گی۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل سراج خان کیلاش وجے ورگیہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔