ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بورڈ امتحانات کے لئے طالبات مستعد - انہیں ذہنی پریشانیوں سے بھی دوچار ہونا پڑا

مغربی بنگال میں مدھیامک بورڈ کا امتحان رواں برس جون میں منعقد ہوگا جس کے پیش نظر طالبات بورڈ امتحانات کے لئے مکمل طور پر کمر بستہ ہو چکی ہیں، انہوں نے امتحان کی تیاریاں کافی حد تک مکمل کر لی ہیں۔

بورڈ امتحانات کے لئے طالبات مستعد
بورڈ امتحانات کے لئے طالبات مستعد
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 2:22 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران مدھیامک کی طالبات کے بورڈ امتحانات کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔

تمام پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے طالبات اپنے بورڈ امتحانات(مدھیامک) کی تیاریوں کے لئے کمر بستہ ہوکر میدان میں اتر چکے ہیں حالانکہ طالبات کے لئے گزشتہ ایک سال بھیانک خواب جیسا رہا ہے، اس دوران انہیں ذہنی پریشانیوں سے بھی دوچار ہونا پڑا۔

بورڈ امتحانات کے لئے طالبات مستعد

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والی طالبات کو تقریباً گیارہ مہینوں تک گھر میں رہ کر تعلیم جاری رکھنی پڑی۔

گیارہ مہینوں تک اسکولوں سے دور رہنے کے باوجود مدھیامک کی طالبات کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور بلند ارادوں کے ساتھ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس ضمن میں ماسٹر شمس الحق کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ طالبات تقریباً ایک سال سے اسکولز سے دور ہیں لیکن ان کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدھیامک امتحانات کے لئے طالبات کی تیاریاں توقع کے مطابق ہے، اس کے لئے ریاستی حکومت کی کوشش قابل ستائش ہے جس نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات کو مارچ کے بجائے جون میں کرانے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ نصاب میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ مدھیامک بورڈ کے لئے ان کی تیاریاں توقع کے مطابق جاری ہیں، اس میں اساتذہ کا مکمل تعاون حاصل ہے. نصاب کم ہونے کے سبب پختہ تیاری تیاری مکمل ہے۔

غور طلب ہے کہ رواں برس مدھیامک امتحانات مارچ میں منعقد ہونا تھا لیکن ریاست میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر دو مہینہ تاخیر سے جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے سبب 24 مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا. لاک ڈاون کے سبب ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔

ریاستی حکومت نے گزشتہ فروری کو ریاست کے تمام اسکولز میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے تحت اسکول کھلنے کے پہلے مرحلے میں صرف نو ویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طالبات کو اسکول آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.