ETV Bharat / state

کولکاتا کے بازاروں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن - Lockdown in Kolkata markets is fully enforced

کولکاتا میں مکمل لاک ڈاؤں کے دوران دھرم تلہ کے آس پاس کے تمام مال اور مارکیٹ بند رہے۔ ایک روز قبل ہی سیکریٹریٹ نے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں بازاروں، مال، جیم وغیرہ کو بند رکھنے کی بات کہی گئی۔

wb_kol_01_ lockdown in kolkata markets_rtu_7204837
کولکاتا کے بازاروں میں مکمل طور پر نافذ رہا لاک ڈاؤن
author img

By

Published : May 2, 2021, 7:10 AM IST

کورونا کے کیسیز میں خطرناک حد تک اضافہ کے مد نظر آج کولکاتا کے تمام بازاروں میں مکمل لاک ڈاؤن رہا۔ کولکاتا کے دھرم تلہ کے آس پاس کے تمام مال اور مارکیٹ بند رہے۔ ایک روز قبل ہی سیکریٹریٹ نے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں بازاروں، مال پارلر، جیم وغیرہ کو بند رکھنے کی بات کہی گئی۔

کولکاتا کے بازاروں میں مکمل طور پر نافذ رہا لاک ڈاؤن

کولکاتا میں لاک داؤن کے دوران شہر کے تمام شاپنگ مال، مارکیٹ بند رہے۔ کولکاتا کے دھرم تلہ اور آس پاس کے مارکٹ میں مکمل طور پر ویرانی چھائی رہی۔ اس سے قبل دکانداروں کی طرف سے بھی کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے چار دنوں تک مارکیٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق بنگال میں یکم مئی سے شاپنگ کمپلیکس، مالس، پارلر، سنیما ہال، ریسٹورنٹ، بار، اسپورٹس کمپلیکس، جیم، سوئمنگ پل، سماجی محفلیں، تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ضروری اشیاء کے بازاروں کے کھلنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شام 3 بجے سے 5 بجے کھلے رہیں گے۔

میڈیکل دکانیں اور خوردنی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ نوٹس کے مطابق شادی بیاہ یا گھریلو پروگرام میں کووڈ پرو ٹوکول پر پابندی سے عمل کرنا ہوگا اور ایک وقت میں 50 سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.