ریاست مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخری لاک ڈاؤن کے دوران عوام اپنے گھروں میں مقید رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کولکاتا شہر و اطراف میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لئے سخت نگرانی کی گئی۔
اس دوران سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا، دکانیں اور بازار مکمل طور پر بند رہیں۔ شمالی کولکاتا سے لے کر جنوبی کولکاتا تک ہر جگہ ایک ہی منظر نظر آیا۔مختلف راستوں پر پولس کی جانب بیریکیڈ لگائے گئے تھے۔ اور آنے جانے والے لوگوں مسلسل پوچھ تاچھ کی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد آج ستمبر ماہ کا دوسرا لاک ڈاؤن تھا۔ حکومت کے جانب سے جاری کئے گئے گزشتہ اعلان کے مطابق 12ستمبر کو بھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن 13 ستمبر کو نییٹ کے امتحان کے مد نظر طلبا کا خیال رکھتے ہوئے 12ستمبر کے لاک ڈاؤن کو واپس لے لیاگیا ۔
ریاست کے لوگوں کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ 'اس رواں ماہ اب کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔