ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: راشن ڈیلر پر بدعنوانی کا الزام

شمالی 24 پرگنہ کے باگدا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے راشن ڈیلر پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے راشن دکان میں تالہ لگادیا۔

شمالی 24 پرگنہ: راشن ڈیلر پر بدعنوانی کا الزام
شمالی 24 پرگنہ: راشن ڈیلر پر بدعنوانی کا الزام
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:36 PM IST

مغربی بنگال میں مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یکے بعد دیگرے درجنوں نئے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کردہ منصوبوں میں 'دوارے دوارے راشن' یعنی عام لوگوں کے گھر گھر راشن اسکیم بھی شامل ہے لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے باوجود بیشتر اضلاع میں راشن بدعنوانی سے متعلق خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باگدا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے راشن ڈیلر پربدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے راشن دکان میں تالہ لگادیا۔ باگدا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے راشن ڈیلر پر بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راشن دکان میں تالہ لگا دیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

ناکہ بندی کے سبب باگدا سے جڑنے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس مداخلت کرنا پڑا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ راشن ڈیلر بکاش سرکار 20 کیلو چاول کے بجائے 18 کیلو اور 18 پاکیٹ کے بجائے 15 پاکیٹ آٹا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گاہکوں سے برا سلوک کرتے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ راشن ڈیلر ایمانداری سے کام نہیں کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے مقامی رہنما لوگوں کو سمجھانے کے لئے جائے وقوع پر پہنچے لیکن عام لوگوں کے غصے کو دیکھ کر خاموشی کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔

باگدا تھانے کی پولیس کے شکایت درج کرنے کے بعد مقامی باشندوں نے ناکہ بندی ختم کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ راشن ڈیلر کے خلاف الزام ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لائسنس بھی رد کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.