ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا وائرس کیسز میں کمی - Less cases of corona in Bengal

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ملسلسل اضافے کے درمیان کبھی کبھی راحت بھی خبر آجاتی ہے، جیسا کہ مغربی بنگال سے آرہی ہے۔

بنگال میں کل کے مقابلے کورونا کے کم کیسز

author img

By

Published : May 29, 2020, 9:47 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے آج 277 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ ریاست میں گزشتہ روز کورونا کے 344 معاملے سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ 344 کیسز جو ایک دن میں سب سے زیادہ معاملہ تھا لیکن آج اس میں گراوٹ آئی ہے، جبکہ سات افراد کی موت کے ساتھ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے آج 277 نئے معاملے سامنے آہیں، جبکہ ریاست میں کل کورونا کے 344 معاملے سامنے آئے تھے

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں اب تک 4813 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، جس میں 1775 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور 2800 مریض زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی بنگال میں اب تک 18507 ٹسٹ ہوچکے ہیں، بلیٹن کے مطابق ریاست میں صحتیاب ہونے کی شرح 36 فیصد ہے، جبکہ دس لاکھ کی آبادی پر دو ہزار کے قریب جانچ ہورہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے پہلے دو مرحلے میں کم جانچ پر مغربی بنگال حکومت کی سخت تنقید کی جارہی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں بنگال میں جانچ میں تیزی لائی گئی ہے اور اس وقت نو ہزار اوسطاً جانچ ہورہی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کی دلیل تھی کہ ریاست کے پاس انفرا اسٹرکچر نہیں تھا اس لیے کم جانچ ہورہی تھی، لیکن اب چوں کہ انفراسٹرکچر بہتر ہوگئے ہیں اور 40 لیبارٹری مین جانچ ہورہی ہے اس لیے ٹیسٹنگ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت گزشتہ دو مہینے میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے اور حالیہ دنوں میں جو بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہے وہ دوسری ریاستوں سے آئے مزدوروں کی وجہ سے ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.