ETV Bharat / state

Mary Kom in Kolkata میری نظروں میں تمام لوگ برابر ہیں، میری کام

بھارت کی کامیاب ترین خاتون باکسر ایم سی میری کام نے کہا کہ ان کی نظروں میں تمام لوگ برابر ہیں اور وہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی ہیں۔ بھارت میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے۔ اس وقت بھارت میں کئی خاتون باکسر ہیں جو عالمی سطح پر غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی قابلیت رکھتی ہیں۔

author img

By

Published : May 1, 2023, 2:44 PM IST

میری نظروں میں تمام لوگ برابر ہیں:میری کام

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایک کمپنی کی نجی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں ایم سی میری کام نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں انگنت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ تمام مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچی ہوں۔ چھ بار کی عالمی باکسنگ چمپئن ایم سی میری کام نے کہا کہ وہ غریب لوگوں کی بڑی مدد کرتی ہیں۔ گاؤں میں جب بھی جاتی ہیں اس وقت تمام لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ ان کی نظروں میں تمام لوگ برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب ان کے سرپرست بڑی مشکل سے ان کا پاسپورٹ بنوائے تھے اور بدقسمتی سے وہ بھی ان کے ہاتھوں سے وہ کھو گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے وہ وقت بہت برا تھا۔ اس وقت میں نے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی لیکن جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو گیا اور میں بلند حوصلوں کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتری اور کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Wrestlers Protest پہلوانوں سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم سے کوئی امید نہیں

میری کام کے مطابق بھارت میں خاتون باکسنگ کا مستقبل شاندار ہے۔ آنے والے دنوں میں کئی نوجوان خاتون باکسر ہیں جو عالمی سطح پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارت کی کامیاب ترین خاتون باکسنگ نے کہا کہ اگلے اولمپکس اور ایشین گیمز میں کھیل پائیں گی یا نہیں اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہوں اور آنے والے دنوں میں سب کچھ واضح ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.