ETV Bharat / state

کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی:بمان بوس - کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی

پہلے لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہونے کے باوجود الگ الگ جلسہ و جلوس کی قیادت کی جا رہی تھی۔ لیکن اب دونوں پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی سرگرمیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:58 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں لیفٹ فرنٹ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر لگ چکی ہے۔ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ حکمت عملی کے بدولت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے کی بھی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی
پہلے لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہونے کے باوجود الگ الگ جلسہ و جلوس کی قیادت کی جا رہی تھی۔ لیکن اب دونوں پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی سرگرمیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتوں کے رہنماؤں کو لے کر میٹنگ کی جا چکی ہے۔تمام حلیف جماعت سیٹز کی تقسیم جلد سے جلد کرنے کو لے کر دباؤ بنا رہے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے رائے مشورے کے بعد ہی سیٹز کی تقسیم پر کام شروع کیا جائے گا۔

کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں تاریخی بریگیڈ ریلی 28 فروری اور سات مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

بریگیڈ ریلی میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے تمام رہنماؤں اور بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.