مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس، لفٹ فرنٹ اور بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف م مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے لئے گلے کی ہڈی بن سکتا ہے۔ سیٹوں کی تقسم کو لے کر ہوئی میٹنگ میں اتفاق رائے کے بعد کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا۔
لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد مضبوط اور مستحکم ہے اور ہم ایک دوسرے کی مدد کے ساتھ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ 28 فروری کو بریگیڈ ریلی میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لفٹ فرنٹ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ملک کی تمام سیکولر جماعتوں کے رہنماؤں کو بریگیڈ ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
بنگال کی 193 سیٹوں پر کانگریس اور لیفٹ میں اتفاق، 101 پر تذبذب برقرار
واضح رہے کہ آج میٹنگ میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان 294 حلقوں میں سے 193 سیٹز کو لے کر اتفاق رائے بن چکی ہے جبکہ 101 سیٹوں پر فیصلہ آنا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمجھوتے کے تحت لفٹ فرنٹ 101 اور کانگریس 92 سیٹوں پر اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گی۔