بی جے پی رہنما تتھاگت رائے مسلسل دلیپ گھوش پر تنقید کر رہے ہیں اور ہار کی وجہ قیادت کو بتا رہے ہیں۔
اس کے جواب میں آج دلیپ گھوش نے تتھاگت رائے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شرمندگی محسوس نہ کریں اور بلا کسی تردد کے پارٹی چھوڑ دیں'۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ملی ہار کے بعد سے ہی بی جے پی کے سینئر رہنما تتھاگت رائے بی جے پی کی ریاستی قیادت پر مسلسل نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ کبھی کیلاش وجے ورگیہ پر تو کبھی پارٹی میں نومولود فلمی ستاروں کو امیدوار بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے نظر آئے۔
اب انہوں نے بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ دلیپ گھوش نے بھی تتھاگت رائے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کو مشورہ دیا ہے کہ بی جے پی میں رہنے پر اگر شرمندگی محسوس کر رہے ہوں تو بلا تردد پارٹی چھوڑ دیں۔
بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے تتھاگت رائے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اور کتنے دنوں تک شرمندہ رہیں گے پارٹی چھوڑ دیں۔ پارٹی نے جن کو سب سے زیادہ دیا ہے ان ہی لوگوں نے پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن اس معاملے پر کچھ بولنے سے گریز کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر شکانتو مجمدار نے اس معاملے کو مرکزی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تتھاگت رائے فی الحال پارٹی میں کسی ذمہ داری پر نہیں ہیں وہ مرکزی کمیٹی میں ہیں، ان پر جو بولنا ہے وہ مرکزی قیادت بولے گی۔'
مزید پڑھیں:
- سات نومبر کو بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس
- بی جے پی رہنما کی سماجوادی پارٹی میں شمولیت
ایم پی لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ کسی کو بھی پارٹی کے تعلق سے کوئی شکایت ہے تو وہ پارٹی میں ہی بولے کھلے عام اس طرح باتیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔'