مغربی بنگال کے ضلع جنوبی24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں واقع117 نمبر قومی شاہراہ ایک حصہ دھنس کر ندی میں جلا ملا ۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
شاہراہ کے50 مٹر حصہ دھنس کر ندی میں غرقاب ہوجانے کے بعد گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔سڑک دھنسنے کے سبب نام خانہ، کاکدیپ،ساگر اور باک کھالی جانے والی سڑکوں پر آمدورفت ٹھپ پڑی گئی۔ لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعہ کی اطلاع پا کر ضلع انتظامیہ کے اینجیئروں کی ایک ٹیم، مقامی ایم ایل اے اور کئی بڑے رہنما جائے وقوع پرپہنچے۔ حالات کا جائزہ لیا گیا۔
ضلع انتظامیہ کے سربراہ کوشک ساہا کے مطابق اس واقعہ کے علاقے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ اینجیئروں کی ٹیم مرمت کے کام میں مصروف ہوگیے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ 117 نمبرقومی شاہراہ کے دھنسنے سے علاقے میں ہگلی ندی کا پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے۔ ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ بارش کے سبب خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پشتہ میں دراڑ پڑنے کے سبب117 نمبر قومی شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے۔
ایم ایل اے دیپک ہلدار کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے دھنسنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ مرمت کے کاموں کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔