ETV Bharat / state

لکشمی بھنڈار اسکیم، رقم نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج - مغربی بنگال کی خبریں

شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں تھانہ کے کالیکا پور علاقے میں لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت رقم نہ ملنے پر خواتین نے بینک کے سامنے احتجاج کیا اور ناکہ بندی کی۔

لکشمی بھنڈار اسکیم، رقم نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 6:06 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک لکشمی بھنڈار سے ریکارڈ خواتین جڑ چکی ہیں جس کی تعداد تقریباً پونے دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

ریاست کے بیشتر اضلاع میں لکمشی بھنڈار اسکیم کے تحت خواتین کے اکاؤنٹ میں فی ماہ 500-500 روپے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

لکشمی بھنڈار اسکیم، رقم نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج
لکشمی بھنڈار اسکیم، رقم نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں تھانہ کے تحت کالیکا پور علاقے میں لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت روہے نہیں ملنے پر خواتین نے بینک کے احتجاج کیا اور ناکہ بندی کر دی۔

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اکاونٹ میں لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت 500روپے آنے کے باوجود نہیں دیا جا رہے ہیں۔

بینک کے ملازمین کورونا وائرس کے نام پر خواتین کو بینک میں داخل ہونے نہیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ بینک ملازمین لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت رقم دینے میں لاپرواہی برتتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں (خواتین) کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرے کی قیادت کرنے والی شیخ رخسانہ نے کہا کہ بینک سروس مایوس کن ہے. پہلی بات کورونا وائرس کے نام پر خواتین کو بینک کے اندر داخل ہونے نہیں دیا جاتا ہے اور دوسری طرف ملازمین لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

واحدہ منڈل نام کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل پر اکاؤنٹ میں روہے آنے کا پیغام آچکا ہے۔ لیکن وہ جب گئی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں آئی ہے۔

پولیس نے خواتین کو سمجھا بجھاکر ناکہ بندی ختم کرائی اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔ خواتین کی شکایت پر بینک انتظامیہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.