ETV Bharat / state

La Liga Academy In Bengal لا لیگا مغربی بنگال میں فٹ بال اکاڈمی قائم کرے گی

ہسپانوی فٹ بال تنظیم لا لیگا اور حکومت مغربی بنگال کے درمیان باہمی تعاون سے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ فٹ بال اکاڈمی کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:37 PM IST

Updated : Sep 15, 2023, 7:54 PM IST

لا لیگا مغربی بنگال میں فٹ بال اکاڈمی قائم کرے گی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور لا لیگا کے صدر جیویر ٹیبس کی موجودگی میں ایم او یو پر جمعرات کو میڈرڈ، اسپین میں دستخط کیے گئے۔

  • Today, I attended the West Bengal Session with @LaLiga, Spain organised in partnership with WBIDC and ICC.

    President Javier Tebas and I had an enriching discussion about the development of football in Bengal.

    The session was attended by @SGanguly99 as well as representatives… pic.twitter.com/VI6jrAzfWP

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) September 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لا لیگا کے صدر جیویر ٹیبس نے وزیراعلیٰ کے بنگال کے دورے کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگال فٹ بال ٹیلنٹ کی فیکٹری ہے اور اس نے ہندوستانی ٹیم کے لیے کچھ بہترین کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔

محترمہ بنرجی نے مسٹر ٹیبس سے ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد کہا، ’’آپ ہمارے مہمان بنیں، بنگال میں فٹ بال کے جنون کو محسوس کریں۔ بنگال میں فٹ بال کے لیے جس طرح کا جنون آپ دیکھ رہے ہیں وہ منفرد ہے۔ بنگال ریئل میڈرڈ جیسے کچھ ہسپانوی فٹ بال لیجنڈس کا گھر ہے۔

لا لیگا نے مقامی فٹ بال فیڈریشنوں اور مقامی زمینی سطح کی فٹ بال تنظیموں کے ساتھ مل کربنگال میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ایک پارٹنر اور ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے اور ریاست میں کھیلوں کے مختلف تربیتی منصوبوں کو تیار کرنے پراتفاق کیا ہے۔

ایم اویو پر دستخط کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ بنرجی نے لا لیگا کے صدر ٹیبس اور ان کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کھیلوں اور ثقافتی اداروں کو جوڑنے، خواتین کے فٹ بال کو فروغ دینے، فٹ بال کی مجموعی ترقی میں تعاون اور ریاست میں فٹ بال ایکو سسٹم کوپیشہ ورانہ بنانے کے ذریعے دونوں شعبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں بنگال میں فٹ بال کی مجموعی ترقی کو بڑھانے کے لیے تکنیکی معلومات اور ہنر کے تبادلے کے ذریعے باہمی تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد فٹ بال کو کھیل کے جذبے، صحت اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ذریعہ کے طور پر فروغ دینا ہے۔ لا لیگا مستقبل میں بنگال میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور کوچنگ کی سہولیات سمیت ایک فٹ بال ٹریننگ اکیڈمی تیار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق بنگال کے کوچز اور کھلاڑیوں کو لا لیگا کے کوچز تربیت دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لا لیگا کے صدر کو بنگال کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ان سے دوستانہ میچ کے دوران موجود رہنے کی درخواست کی۔ اس موقع دیگر لوگوں کے علاوہ، پر بی سی سی آئی کے سابق صدر اور کرکٹ لیجنڈ سورو گنگولی نے بھی شرکت کی، جنہوں نے کہا کہ فٹ بال ان کی عالمی زبان اور پہلی محبت ہے۔ کولکاتہ سے شرکت کرنے والے دیگر نمائندوں میں موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کے عہدیدار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata On Foreign Tour دبئی میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سرلنکا کے صدر سے ملاقات

بعد میں، محترمہ بنرجی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ انہوں نے اسپین میں لا لیگا کے ساتھ مغربی بنگال کے سیشن میں حصہ لیا، جسے ڈبلیو بی آئی ڈی سی اورآئی سی سی کے ساتھ اشتراک کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔محترمہ بنرجی نے کہا کہ لا لیگا کے صدر ٹیبس اور میرے درمیان بنگال میں فٹ بال کی ترقی کے بارے میں گہرائی سے بات چیت ہوئی۔

Last Updated : Sep 15, 2023, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.