کولکاتا:عام انتخابات 2024 کے مدنظر تمام اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے مقصد سے توڑ جوڑ شروع کر دی ہیں۔اسی تناظر میں پہلے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔
سماج وادی کے سربراہ کھلیش یادو سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پڑوسی ریاست اڈیشہ پہنچی اور وزیراعلیٰ نوین پٹیانک سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں کے درمیان عام انتخابات2024 کو لے طویل بات چیت ہوئی۔
اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور جنتادل ایس کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔انہوں نے ممتابنرجی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے دوران ان کی حمیت میں انتخابی تشہیر چلانے کی اپیل کی۔
دارالحکومت کے کالی گھاٹ میں واقع وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں ممتابنرجی کے علاوہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔
کالی گھاٹ میں ہوئی میٹنگ کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور کرناٹک کی جنتا دل ایس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی نے عام انتخابات2024 کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہاکہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ائک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے کی مدد سے ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Slam Modi Govt بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جارہا ہے
انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک کی سیاست مودی اور راہل گاندھی کے درمان بٹ چکی ہے۔راہل گاندھی کی رکنیت معطی جمہوریت پر حملہ ہے ۔آپ کیسے ایک سیاسی رہنما اور عوامی نمائندہ کو اس طرح نااہل قرار دے سکتے ہیں۔