تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ' مغربی بنگال کی مسلم خواتیں میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے اور معاشرے میں موثر کردار ادا کرنے کے مقصد سے 25 برس قبل شروع کی گئی خواتین بیداری مہم آج مسلم خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ ساتھ ہی معاشرے کو تعلیم و سماجی طور پر بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
کیلا بگان بیت المال اسکول اور خواتین بیداری مہم نے اس بار کیلا بگان بیت المال اسکول میں "اسلامی معاشرہ اور اسکے تقاضے "کے عنوان سے تقریب بھی منعقد کی جس میں مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی لڑکیوں کو انعامات سے نوازا گیا، اس کے ساتھ ہی بورو پانچ کی کو آرڈینیٹر ریحانہ خاتون کو عبدالطیف راعی میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خواتین بیداری مہم کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین بیداری مہم کی جنرل سیکریٹری عظمی عالم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہماری تحریک کئی برسوں سے جاری ہے۔ ہمارا مقصد مسلم خواتین کی اصلاح کرکے ایک اسلامی معاشرہ قائم کرنا ہے، اس کے علاوہ تعلیمی و سماجی طور پر خواتین میں بیداری لانا اور سیاسی طور پر ہم کتنے سرگرم ہو سکتے ہیں سماج کے تئیں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں ہم اس پر بھی کام کرتے ہیں۔ اسکولوں میں سلسلہ وار ہمارا ورکشاپ ہوتا ہے۔ اسکولوں میں بچوں سے ملتے ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تعلیم کے میدان میں کیسے ثابت قدم رہنا اس پر ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور مختلف طرح کے پروگعام منعقد کرتے ہیں۔
خواتین بیداری تحریک سے جڑے سماجی کارکن انور پریمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ خواتین بیداری تحریک کافی پرانا ریجسٹرڈ ادارہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ' خواتین بیداری مہم کے تین خاص مقاصد ہیں۔ مسلم خواتین میں تعلیم تربیت، صحت و تندرستی اور ماحولیات کی تئیں بیداری لانا۔ دوسرا خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور تیسرا مقصد اسلام کے بنیادی عقائد اور اسلام کے پیغام سے روشناس کرانا کیونکہ خواتین سمجھیں گی تو دوسرے خواتین کو سمجھائیں گی اس کے علاوہ مسلم محلوں اور اسکولوں میں جاکر ٹیچروں کو بھی ان مقاصد کے تحت بیدار کرنے کی کوشش جاری رہتی ہے۔'
مزید پڑھیں: