کولکاتا:دارالحکومت کولکاتا میں درگاپوجا کے ٹرافک ضابطوں کی خلاف کرنے پر34 ہزار 679 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیا گیا۔یہ ریکارڈ گزشتہ سال کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔Kolkata Traffic Police Registered Almost 35 thousand Case Against Motor Cyclist In kolkata
کولکاتا ٹرافک پولیس نے کہا کہ چھٹی سے لے کر دشمی تک کولکاتا میں ٹرافک آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ان میں اب شٹمی اور نومی کے دن سب سے زیادہ کیسز درج کئے گئے۔
ان پانچ دنوں کے اندر کار پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ رہا۔اس دوران کار پارکنگ کو لے کر 11 ہزار498 لوگوں کے خلاف کیسز درج کئے گئے۔غیر قانونی کار پارکنگ کی وجہ عام لوگوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا۔
کولکاتا ٹرافک پولیس نے کہاکہ تہوار کے دوران راتوں کے وقت بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔اس دوران ٹرافک پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں کے خلاف چالان کاٹے گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:Heroin Recovered near Kochi کوچی کے قریب 1200 کروڑ مالیتی ہیروئن ضبط
اس کے علاوہ موٹرسائیکل پر تین سواریاں،شراب پی کر موٹرسائیکل چلانے والوں اور سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ذریعہ اسٹن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔پانچ دنوں کے اندر اندار مجموعی طورپر تقریبا35 ہزار لوگوں کے خلاف چالان کاٹا گیا ہے۔
کولکاتا ٹرافک پولیس نے مزید کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں آئندہ چند دنوں تک کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس درمیان لوگوں کو ٹرافک آئین ماننے کو لے کر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ Kolkata Traffic Police Registered Almost 35 thousand Case Against Motor Cyclist In kolkata