الوچنا ہال میں رسم اجراء کی تقریب میں آسنسول کے ساتھ ساتھ کولکاتا اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ادیب، شاعر، مصنف اور دانشوروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر افضال عاقل نے کہا کہ 'الوچنا ہال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں صابرہ حنا کی کتاب کا اجرا ہوا۔ اس کتاب میں وہ سب کچھ ہے جس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صابرہ حنا نے اس کے لیے کافی محنت کی ہے اور کتاب میں ان کی محنت کا رنگ دکھائی دیتا ہے۔ وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔
رسم اجراء کی تقریب میں موجود شرکاء نے صابرہ حنا کی کتاب پر تبصرہ کیا اور مستقبل کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔