کولکاتا پولیس نے دہلی میں مقیم مغر بی بنگال بی جے پی کے رہنما مکل رائے سے ناجائز وصولی اور بدعنوانی کے کیس میں پوچھ تاچھ کی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بی جے پی کے رہنما پر بڑا بازار کے ایک تاجر کو ڈرا دھمکا کر لاکھوں روپے ہڑپنے کا الزام ہے ۔ کولکاتا پولیس نے تاجر کی شکایت پر بی جے پی کے رہنما کے خلاف نوٹس جا ری کیا تھا۔
کولکاتا کی بنکشال کورٹ نے کولکاتا پولیس کے نوٹس پر کارروا ئی کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما مکل رائے کے خلاف گرفتاری کاوارنٹ جاری کیا تھا۔
دہلی کی خصوصی عدالت نے مکل رائے کی گرفتاری پر دس دنوں تک روک لگانے کا حکم دیا۔ کولکاتاپولیس نے دہلی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف چیلنج کیا۔
کولکاتاپولیس کی عرضی پر دہلی کی عدالت نے مکل رائے سے دہلی میں واقعہ ان کے گھر میں پوچھ تاچھ کی ۔
کولکاتا پولیس کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
ان سے کئی سوال کیے گیے ہیں۔ کولکاتاپولیس کے مطابق مکل رائے سے کولکاتا میں پوچھ تاچھ کرنے کے لیے عدالت میں عرضی داخل کیا ہے۔