ETV Bharat / state

Mysterious Death Of Student Case جے یو کے ڈین رجت رائے کو دوبارہ طلب - جنوب میں واقع جادب پور یونیورسٹی

کولکاتہ پولیس نے جمعرات کو ایک بار پھر جادو پور یونیورسٹی (جے یو) کے ڈین رجت رائے کو ان کے ہیڈکوارٹر لال بازار میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

جے یو کے ڈین رجت رائے کو دوبارہ طلب
جے یو کے ڈین رجت رائے کو دوبارہ طلب
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 4:38 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع جادب پور یونیورسٹی کے طالب علم کی پراسرار موت کے معاملے کی گھتی سلجھانے میں پولیس مصروف ہے۔ کولکاتا پولیس نے اس معاملے میں جادوپور یونیورسٹی کے ڈین رجت رائے نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ بدھ کی سہ پہر 3 بجے سمن پر حاضر نہیں ہوئے کیونکہ طلباء کے ایک گروپ نے ان کے کمرے کے باہرمحاصرہ کیا ہوا تھا اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دی تھی اور انہوں نے مبینہ طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

طالب علموں نے ڈین کو مبینہ ریگنگ کے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جس کی وجہ سے کیمپس میں ان کے تیسرے دن پہلے سال کے انڈرگریجویٹ طالب علم کی موت واقع ہوئی۔ بنگالی (آنرز) کی طالبہ (18) مبینہ طور پر 9 اگست کی رات ہاسٹل کی دوسری منزل سے گر گئی تھی۔ جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جے یو کی رجسٹرار سنیہا منجو باسو، یونیورسٹی کے ایک اہلکار کے ساتھ شیڈول کے مطابق کولکتہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mysterious Student Death Case ریاستی حقوق انسانی کمیشن کا جادوپور یونیورسٹی کا دورہ

جوائنٹ سی پی کرائم، شبھرا چکرورتی، جو تحقیقات کی قیادت کر رہی ہیں، ڈین آف اسٹوڈنٹس سے انتظامیہ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مردوں کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر رہ رہے سابق طلباء کی فہرست سے متعلق دستاویزات چاہتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.