کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے بعد بنگال کی سیاست ہلچل مچی ہوئی ہے۔کولکاتا پولیس نے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر بیرون ریاستوں کے سیاسی رہنماؤں سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا ہے۔
لال بازار کے ذرائع کے مطابق 15 جنوری کو نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے بعد ان کے موبائل فون پر کچھ ایسی معلومات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے ایس ٹی ایف کے اہلکاروں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔
ان کے مطابق نوشاد کے ایک غیر ملکی سیاسی رہنما سے قریبی تعلقات ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے درمیان پیسے کی ایک بڑی رقم کی لین دین بھی کی گئی ہے! کولکاتا پولیس فی الحال اس کا جواب تلاش کر رہی ہے۔
کولکآتا پولیس کے مطابق اس کے پیچھے کوئی گہرا راز ہے! اور اس معمہ کو حل کرنے کے لئے نوشاد سے مسلسل پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز بنکشال کورٹ نے گزشتہ روز رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت کی درخواست بھی نا منظور کر دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:ISF Demand For Release Of Naushad Siddiqui آئی ایس ایف کے حامیوں نے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا
اس تناظر میں کولکاتا پولیس کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 2021 میں بیرون ریاست سے ایک سیاسی رہنما مغربی بنگال آیا تھا۔ نوشاد نے اس لیڈر سے بہت اہم بات چیت کی۔ دونوں کے درمیان بڑی رقم کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ کولکاتا پولیس کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے جس نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوشاد کی گرفتاری کے بعد ان کے پاس سے دو اسمارٹ فون ضبط کئے گئے تھے۔