کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کی جانب سے کولکاتا اور اس کے اطراف کے تھانوں کو تہواروں کے مدنظر الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔Kolkata Police Alert All City Police Station After Haryana Police Input
ہریانہ پولیس کی اسپیشل برانچ نے خبردار کیا ہے کہ ٹویٹر اکاؤنٹ میں ایسی معلومات ملی ہیں۔ اس لئے دیوالی کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ کولکاتا پولیس نے شہر کے ہر پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو اس بارے میں خاص طور پر خبردار کیا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں تخریب کاری کا خدشہ ہے۔ کلکتہ سمیت تمام بڑے شہروں کو خصوصی طور پر خبردار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Building Collapse In Delhi پرانی دہلی میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک
کولکاتا پولیس نے بتایا کہ یوں تو مغربی بنگال میں تہواروں کے دوران اضافی چوکسی برتی جاتی ہے۔اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔لیکن دوسری ریاستوں سے ان پٹ ملنے کے بعد الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔Kolkata Police Alert All City Police Station After Haryana Police Input