ETV Bharat / state

کولکاتا: گھروں میں پڑھی گئی عید کی نماز

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں لوگوں نے گھروں میں نماز عید الفطر ادا کی اور سادگی کے ساتھ ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

گھروں میں عید کی نماز
گھروں میں عید کی نماز
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:23 PM IST

کولکاتا شہر میں مسلمانوں نے لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی تاکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو مزید تقویت مل سکے اس دوران شہر کی سب بڑی اور تاریخی ناخدا مسجد، ٹیپو سلطان شاہی مسجد میں بھی جماعت کے ساتھ عید کی نماز ادا نہیں کی گئی۔

گھروں میں عید کی نماز، ویڈیو

مسجد کے امام و موذن اور مسجد میں کام کرنے والے دو تین افراد کی موجودگی میں نماز ادا کی گئی۔

کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے بھی گھر میں ہی نماز عید ادا کی جبکہ کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عید کی سب سے بڑی جماعت ہوتی تھی لیکن اس بار وہاں کسی بھی قسم کا اجتماع نہیں ہوا۔

کلکتہ خلافت کمیٹی کے ماتحت برسوں سے ریڈ روڈ میں عید کی نماز کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار کلکتہ خلافت کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا کہ اس بار لاک ڈاؤن کا پاس رکھتے ہوئے کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عید کی نماز ادا نہیں جائے گی۔

کلکتہ خلافت کمیٹی کے نائب صدر اسحاق ملک نے کہا کہ 'خلافت کمیٹی کے ماتحت آزادی سے قبل سے عید کی نماز کا اہتمام کی جاتا رہا ہے۔

امام عیدین قاری فضل الرحمن گزشتہ پچاس برسوں سے عید کی نماز پڑھا رہے ہیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی بقاء کی خاطر کلکتہ خلافت کمیٹی نے عید کی نماز کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.