ETV Bharat / state

'طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل' - مغربی بنگال کے خلیج بنگال

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے کولکاتا میونسپل کارپوریشن پوری طرح سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

'طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل'
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 6:10 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواوں کے دباو کے بعد اٹھنے والے طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔

ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے کہاکہ ہمارے پاس طوفان بلبل سے متعلق تمام جانکاری ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔طوفان کے وقت لوگوں کواپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خلیج بنگال میں طوفان بلبل کے آنے سے قبل علی پور محکمہ موسمیات نے سمندری علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ۔اس کے علاوہ ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی ہدیت دی ہے۔

علی پور میں واقعہ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بلبل نام کا طوفان خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔طوفان بلبل کی رفتار 150 سے170 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ سمندری علاقے دیگھا،مندار منی،تاج پور،سندربن،جھاڑکھالی،گوسابہ ،سنمدیش کھالی میں رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر فرہادحکیم کاکہنا ہے کہ طوفان کے مدنظر تمام افسران کی چھٹیاں معطل کردی گئیں۔تمام افسران کو 24 گھنٹہ متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.