ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Elections: کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان، اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر نکتہ چینی - کولکاتا اور ہوڑہ کارپوریشن انتخابات الگ الگ

ریاستی الیکشن کمیشن نے آج کولکاتا کارپوریشن (Kolkata Municipal Corporation) کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے۔

Kolkata Municipal Corporation elections to be held on December 19
کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان، اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر نکتہ چینی
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 9:31 PM IST

مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز دی کولکاتا گیجٹ میں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیاکہ آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن (Kolkata Municipal Corporation) کے انتخابات (Election)ہوں گے۔ نوٹس میں ہوڑہ کارپوریشن کا ذکر نہیں ہے، جبکہ اس قبل یہ کہا گیا تھا کہ کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ لیکن ہوڑہ کارپوریشن سے دس وارڈوں کو الگ کرکے ایک نیا میونسپل بنانے کی تجویز کی گئی تھی جس پر حزب اختلاف جماعتوں نے یہ کہہ کر اعتراض کیا کہ الیکشن کے عین قبل یہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی اسمبلی میں بل بھی پیش کیا گیا اور گورنر کو بھیجا گیا ہے لیکن گورنر جگدیپ دھنکر نے بل کو روک لیا ہے۔

kolkata corporation election on 19 december
19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب، اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر نکتہ چینی

دوسری جانب کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے پر حزب اختلاف جماعتوں کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار جماعت کی نیت ٹھیک نہیں ہے، وہ ووٹوں کی لوٹ کرنا چاہتی ہے وہ بوتھوں کو دخل کرنا چاہتی ہے اسی لیے کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب علیحدہ کرانا چاہتی ہے۔'

بی جے پی کی طرف سے اس سلسلے میں آج سومک بھٹاچاریہ نے کہاکہ کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم بہت پہلے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایم ساتھ کرائے جائیں، لیکن بر سر اقتدار ترنمول کانگریس کی نیت خراب ہے۔ یہ ووٹوں کی لوٹ کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں یہ طاقت کا استعمال کرکے کارپوریشن پر ہر قیمت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اسی لیے کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب علیحدہ کرانا چاہتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ منطور نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف عدالت گئے ہیں اور ابھی معاملہ عدالت میں ہے پھر بھی یک طرفہ طور پر آج انتخابات کی تاریخ اعلان کیا گیا۔انہوں نے ریاستی الیکشن کمیشن کے رول پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔'

ویڈیو

ریاستی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق یکم دسمبر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔2 دسمبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ 4 دسمبر پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن میں انتخابات ہوں گے، جبکہ 22 دسمبر کے درمیان انتخابات کی تمام کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 21 دسمبر کو ہوگی۔ 25 نومبر جمعرات سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔'

وہیں کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کے بعد پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہاکہ انتخابات کے انتخابات کی طرح ہو نہ کہ انتخابات کی شکل میں دھوکہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملے، بغیر کسی خوف و دہشت کے لوگ ووٹ ڈالنے جاسکیں۔'

سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ صرف کولکاتا کارپوریشن کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیوں کیا گیا۔ اندھا راج چل رہا ہے۔ لڑائی کی صورت حال جہاں بھی پیدا ہوگی ہم وہاں لڑیں گے۔'

کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم بہت پہلے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایم ساتھ کرائے جائیں۔ لیکن بر سر اقتدار ترنمول کانگریس کی نیت خراب ہے۔ یہ ووٹوں کی لوٹ کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں یہ طاقت کا استعمال کرکے کارپوریشن پر ہر قیمت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اسی لیے کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب علیحدہ کرانا چاہتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ منطور نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف عدالت گئے ہیں اور ابھی معاملہ عدالت میں ہے پھر بھی یک طرفہ طور پر آج انتخابات کی تاریخ اعلان کیا گیا۔انہوں نے ریاستی الیکشن کمیشن کے رول پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.