ETV Bharat / state

چھ ماہ بعد کولکاتا میٹرو خدمات بحال - مغربی بنگال نیوز

چھ ماہ بعد کولکاتا میٹرو خدمات ایک بار پھر سے بحال ہو گئی۔ کورونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے ہی کولکاتا میٹرو خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ آج سے معاشرتی دوری قائم رکھتے ہوئے اور دوسرے حفاظتی اقدامات کے ساتھ عام لوگوں کی پریشانیوں کے مدنظر کولکاتا میٹرو خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔

kolkata metro services resume
کولکاتا میٹرو خدمات بحال
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:46 PM IST

میٹرو میں سفر کرنے کے لیے نئے اصول و ضوابط بھی طے کیے گیے ہیں۔ لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر کولکاتا میٹرو میں آج عام لوگوں نے سفر کیا۔

دیکھیں ویڈیو

آج صبح 8 بجے سے میٹرو خدمات شروع کر دی گئی۔ میٹرو میں سفر کرنے کے لئے گزشتہ کل رات 8 بجے سے ہی ای پاس حاصل کرنے لے لیے آن لائن عرضی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئی نئے اصول و ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ ای پاس اور اسمارٹ کارڈ کے بغیر میٹرو میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عام طور پر اسمارٹ کارڈ کے علاوہ ٹکٹ کاؤنٹر سے براہ راست ٹکٹ خریدا جا سکتا تھا، لیکن فی الحال وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کے پاس اسمارٹ کارڈ ہوگا اور سفر کرنے سے قبل آن لائن سفر کا وقت مقررہ طے کرنا ہوگا۔

ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ ایک ہی ساتھ کافی لوگوں کی بھیڑ نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ جو لوگ میٹرو سفر کرنے آ رہے ہیں، ان کی درجہ حرارت کی جانچ کی جا رہی ہے، سنیٹائز کیا جا رہا ہے۔

مسافروں کا داخلہ اور اخراج الگ الگ گیٹ سے کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹرین کے کمروں میں معاشرتی دوری قائم رکھنے کے لیے فٹ بورڈ اور سیٹوں کے درمیان نشان لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنگال میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، چھ اہلکار زخمی

اس نشان کے تحت ہی بیٹھنا پڑ رہا ہے۔ نئے اصول و ضوابط کی وجہ سے میٹرو میں پہلے روز بھیڑ بہت کم نظر آئی۔ وہیں کافی لوگ اسمارٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کر پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.