ETV Bharat / state

کولکاتا ہائی کورٹ نے شوبھیندو ادھیکاری کی اپیل 29 جون تک کے لئے ملتوی کی - Kolkata high court

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شوبھیندو ادھیکاری کی اپیل کو کولکاتا ہائی کورٹ نے 29 جولائی تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ ادھیکاری اور ان کے بھائی کے خلاف راحت رسانی اور بچاؤ کے کاموں میں گڑبڑی کرنے کا معاملہ درج ہے۔

Calcutta High Court refuses to stay probe against Suvendu Adhikari
کولکاتا ہائی کورٹ نے شوبھندو ادیھکاری کی اپیل 29 جون تک کے لئے ملتوی کیا
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:01 AM IST

کولکاتا ہائی کورٹ (Calcutta High Court) نے جمعہ کو مغربی بنگال اسمبلی (West Bengal Assembly) میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی (BJP) نیتا شوبھیندو ادھیکاری کی اپیل پر سنوائی کرتے ہوئے (Hearing on the petition of Suvendu Adhikari) 29 جولائی تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ ادھیکاری نے اپنی اپیل میں طوفان کے وقت سامانوں میں گڑبڑی کو لے کر اپنے بھائی اور خود کے خلاف درج معاملے کو رد کرنے کی مانگ کی ہے۔

جسٹس کوشیکا چندا کی صدارت والی بینچ پرجمعہ کو اس کی سنوائی تھی۔ سرکاری وکیل شاسونت گوپال مکھرجی کی گزارش پر عدالت نے معاملے کی اگلی سنوائی 29 جون کی تاریخ طے کی ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے 14 جون کو بی جے پی رہنما ادھیکاری اور ان کے بھائی سومندو ادھیکاری کے خلاف چل رہی جانچ پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

مشرقی مدنی پور ضلع کونٹائی علاقے میں آئے طوفان کے بعد راحت وبچاؤ کے سامانوں کا غلط طریقے سے استعمال کرنے کے معاملے میں شوبھیندو ادھیکاری اور ان کے بھائی کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرضی ویکسینیشن معاملہ: بی جے پی نے ممتا حکومت کے خلاف مورچہ کھولا

شوبھیندو اور ان کے بھائی کی طرف سے مقرر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں فرضی معاملوں میں پھنسایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.