ETV Bharat / state

کولکاتہ فٹبال لیگ کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی

کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی عدم دستیابی کا عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑتا ہوا دکھائی دینے لگا ہے۔ اس کے باعث 18 اکتوبر کو ہونے والا کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے. اب یہ فائنل میچ 18 اکتوبر کے بجائے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا.

کولکاتہ فٹبال لیگ
کولکاتہ فٹبال لیگ
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 1:04 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم چل رہا ہے جو ایک مہینہ یعنی اگلے ماہ نومبر تک جاری رہے گا جس کے باعث پولیس انتظامیہ کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی عدم دستیابی کا عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑتا ہوا دکھائی دینے لگا ہے. اس کے باعث 18 اکتوبر کو ہونے والا کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے. اب یہ فائنل میچ 18 اکتوبر کے بجائے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا.

کولکاتہ فٹبال لیگ
انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال شاخ ) کے دفتر میں ریاستی فٹبال ادارہ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور محمڈن اسپورٹنگ کے عہدیداروں کے ساتھ ہوئی ایک اہم میٹنگ کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے خطابی کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا. محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری دانش نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون کے ذریعہ بتایا کہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل میچ کو 18 نومبر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ فائل میچ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ سے ایک ہفتہ پہلے شیدائیوں کے درمیان ٹکٹ تقسیم کیا جائے گا. پچاس فیصد شیدائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے. واضح رہے کہ 41 برسوں بعد محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کے بالکل نزدیک پہنچی ہے. 1981 میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم آخری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کی ٹرافی جیتی تھی. سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے یونائٹیڈ ایس سی کو دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں 0-1 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا تھا.

دوسری طرف ریلوے ایف سی کے پاس کلکتہ فٹبال لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے. ریلوے کی اس ٹیم نے دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی کو 0-4 سے شکست دے کر خطابی معرکہ میں جگہ بنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.