کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن ان دنوں سیاسی رہنماوں کے لئے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے درمیان بدعنوانی کے معاملے کو بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں تقرری کو لے کر بدعنوانی سے متعلق بی جے پی کے کاونسلر سجل گھوش کے فیس بک پوسٹ پر سوال کیا گیا۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ان کا بدعنوانی کے کسی بھی معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ جب سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر بنے اس وقت سے لے کر اب تک تقرری میں کسی طرح کی کوئی بدعنوانی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کاونسلر سجل گھوش کے بیان پر مجھے کچھ بھی نہیں کہنا ہے۔ کون کیا کہتا ہے اور کیا نہیں تمام باتوں کا جواب نہیں دے سکتے ہیں۔ ہم صرف ویسے معاملے پر بات کریں گے جس کے بارے میں مجھے تفصیلی جانکاری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے کے ایم سی میں بدعنوانی سے متعلق فیس بک پوسٹ کر دیا تو وہ کیا سچ ہو گیا۔ مغربی بنگال کی سیاست میں کافی بے بنیاد پر باتیں ہو رہی ہیں۔ ہر بات تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ان کے دور میں کے ایم سی میں کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے۔ اگر کوئی بدعنوانی کا الزام ثابت کر دیتا ہے وہ اپنی جان دے دیں گے۔ مجھے عزت پیاری ہے۔ میں صرف اور صرف عزت اور و احترام کے لیے کام کرتا ہوں۔