ETV Bharat / state

KLO Demands Separate State: ممتا کے شمالی بنگال دورے سے قبل 'کے ایل او' کا علیٰحدہ ریاست کا مطالبہ - ممتا بنرجی کا دورہ شمالی بنگال

کامتاپوری لبریشن آرگنائزیشن نے شمالی بنگال کے دورے سے قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نام خصوصی ویڈیو پیغام بھیج کر علیٰحدہ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری زمین ہے اور اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔ KLO Demands Separate State

klo demand separate state before mamata banerjee visits
ممتا کا شمالی بنگال دورے سے قبل 'کے ایل او' کا علیحدہ ریاست کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 3:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی حصے میں انتہا پسند گروہ کامتاپوری لبریشن آرگنائزیشن (کے ایل او) علیحدہ ریاست کے مطالبے پر ایک بار پھر سرگرم دکھائی دینے لگی ہے۔ کے ایل او کے سرگرم ہونے سے سکیورٹی صورت حال سے متعلق بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ KLO Demands Separate State

اسی درمیان کامتاپوری لبریشن آرگنائزیشن (کے ایل او) کے سربراہ جیون سنگھ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ شمالی بنگال ان کی اپنی ریاست اور سرزمین ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ایک وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے یہاں آسکتی ہیں لیکن انہیں مہمان کا ہی درجہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال کو علیٰحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کوئی نیا نہیں ہے۔ برسوں سے علیٰحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن اس مطالبے کو پورا کرنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان جان برلا، رنن پارلیمان، رکن پارلیمان نشیت پرمانک اور رکن پارلیمان ڈی جینتا کو بھارتی آئین اور پارلیمنٹ نے آواز بلند کرنے کا حق دیا ہے۔ وہ علیٰحدہ ریاست کا مطالبہ کر رہے اور ہم ان کی حمایت کریں گے۔' واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شمالی سلی گوڑی کے دورے پر جارہی ہیں Mamata Banerjee North Bengal Visit۔ دورے سے قبل کے ایل او کی جانب شمالی بنگال کو علیٰحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.