کولکاتا:آئی پی ایل 2023 کولکاتا نائٹ رائڈرس کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہو رہا ہے۔کولکاتا کو اب تک سات میچوں میں سے پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مسلسل شکست کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں پیشقدمی بھی مشکل میں پڑگئی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرس کا اگلا میچ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جہاں ایک طرف کے کے آر کی ٹیم کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے دوسری طرف وراٹ کوہلی قیادت والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کو لگاتار دو میچوں میں جیت ملی ہے اس سے اس کا حوصلہ بلند ہے۔
کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان نتیش رانا نے پریس کانفرنس کے دوران مان لیا ہے کہ لگاتار چار شکستوں کے بعد بھی ان کی ٹیم مایوس ہوگئی ہے۔ ٹیم کی کارکردگی میں بہتر نہیں آ رہی ہے۔ فرسٹ الیون میں شامل کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح پرفارم نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نتیش رانا نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ہمارے سامنے 236 رنوں کا ایک بڑا ہدف تھا۔ بیٹنگ کے لئے اترنے سے پہلے ہم دباؤ میں تھے۔ ہمارے سامنے چیلنجنگ رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا مشکل ہدف تھا۔ اجنکیا رہانے اپنی ٹیم کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیم کی جیت کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔انہوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 چنئی سپر کنگز نے کولکتہ کو 49 رنز سے شکست دی
نتیش نے تسلیم کیا کہ کے کے آر ایک ٹیم کے طور پر بالکل بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی ہے۔اس کے لئے کسی ایک کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا ہے۔ہمیں مجموعی طور پر اچھا کھیلنے کی کوشش کرنی چاہئے اس سے ہی جیت مل سکتی ہے۔ہمیں پورا یقین ہے کہ ایک بڑی جیت ملنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے۔