کولکاتا:مغربی بنگال حکومت کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کنیا شری کپ 2023 کے سیمی فائنل میں کٹرحریف ایسٹ بنگال نے محمڈن اسپورٹنگ کی خواتین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کےبائی پاس میں واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں کنیا شری کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2023 کا دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل میچ کھیل کھیلاگیا۔
محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کی ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کوملا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے ہاف پر سبقت حاصل کرنے کے مقصد سے پے درپے حملے کئے۔ ایسٹ بنگال کی خواتین ٹیم نےشاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر جلد ہی اپنی گرفت مضبوط کرلی اور حریف ٹیم محمڈن اسپورٹنگ پر سبقت حاصل کی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کوملا۔محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے چند تحریکیں دیکھنے کوملیں لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں:Wrestling Controversy نگران کمیٹی کے قیام کے بعد ریسلنگ فیڈریشن میں دراڑ
یہ بھی پڑھیں:Suryakumar T20I Cricketer Of The Year 2022 سوریوکمار سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر بن گئے
ایسٹ بنگال کی خواتین ٹیم نے محمڈن اسپو رٹنگ کو تین صفر سے شکست دے کر کنیا شری کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔