ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تنقید پر جسٹس گنگو پادھیائے کا سخت تبصرہ کرنے سے گریز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 9, 2024, 2:24 PM IST

Justice Abhijit Gangopadhyay React سندیش کھالی پر بیانات دینے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے تنقید کئے جانےکے بعد کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے اس پورے معاملے کی اہمیت نہیں دیتے ہوئے کہا کہ کنال گھوش ان کے دوست بن چکے ہیں ۔ایک دن وہ میرے چیمبر میں آئے تھے ۔آدمی برے نہیں ہیں ۔ایک تقریب میں انہوں نے میرے لئے احترام کا مظاہرہ کیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تنقید پر جسٹس گنگو پادھیائے کا سخت تبصرہ کرنے سے گریز
ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تنقید پر جسٹس گنگو پادھیائے کا سخت تبصرہ کرنے سے گریز

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش جنہوں نے جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کی تنقید کرتےہوئے کہا تھا کہ ان سے مقدمات لے کر سی پی آئی ایم کے بریگیڈ ریلی میں بھیج دیا جائے ۔

تاہم جسٹس گنگوپادھیائے نے کہاکہ ’’کنال گھوش نے مجھے ایک ناول بھیجا ہے۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ بہت اچھی ہینڈ رائٹنگ ہے۔ بہرحال مجھے آپ کے ساتھ زیادتی نہ کرنے دیں۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بھی میرا استعفیٰ مانگا ہے۔میں نے سوچا تھا کہ آج وہ اسمبلی میں آئیں گے اور مجھ سے استعفیٰ مانگیں گے۔

راشن بدعنوانی کے معاملے میںریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کے قریبی ترنمول کانگریس کے لیڈر کے گھر پر ای ڈی کے تلاشی آپریشن کی وجہ سے جمعہ کی صبح شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی کے کا سربیریا گائوں میں مقامی لوگوں نے ای ڈی کے افسران کو ترنمول لیڈر شیخ شاہجہان کے گھر کی تلاشی لینے جانے سے روک دیا۔ شاہجہاں کے حامیوں نے ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

مرکزی فورسز کے جوان بھی حملے میں اپنی جانیں بچا کر تقریباً فرار ہو گئے۔ میڈیا میں سندیش کھالی کا منظر دیکھ کر جسٹس گنگوپادھیائے کمرہ عدالت میںناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ گورنر ابھی تک یہ اعلان کیوں نہیں کر رہے ہیں کہ ریاست کا آئینی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے؟۔ اگر جانچ افسران کو مارا جائے گا تو تفتیش کیسے ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی اور ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

انہوں نے سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل سے کہاکہ کیا آپ کے پاس بندوق نہیں ہے؟ گولی نہیں چلا سکتے؟۔جج کے اس تبصرہ پر ترنمول کانگریس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کنال گھوش نےانہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.