ETV Bharat / state

جے پی نڈا کا بنگال دورہ، جھڑپ کے واقعات - urdu news west bengal

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے جلسے کو خطاب کرنے سے قبل ڈائمنڈ ہاربر علاقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔

جےپی نڈا کا بنگال دورہ، جھڑپ کے واقعات
جےپی نڈا کا بنگال دورہ، جھڑپ کے واقعات
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 1:48 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دو روزہ بنگال دورے کے دوسرے دن جنوبی 24 پرگنہ پہنچے لیکن دورے کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن کی شروعات میں ہی بی جے پی کے قومی صدر کو لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر علاقے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو عوامی جلسے کو خطاب کرنا تھا۔ جلسے کے آغاز سے پہلے ہی بی جے پی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی جھنڈا لگانے کو لے کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی۔ اس دوران پتھربازی بھی کی گئی۔ جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جے پی نڈا کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں کے حملے میں بی جے پی کے بلاک صدر سرجیت ہلدار زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ میں بی جے پی کا کوئی اثر نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کو اتنی محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ترنمول کانگریس کے مطابق بی جے پی کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلاش وجے ورگیہ اور تیجسوی سوریہ کے خلاف ایف آئی آر درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.