کولکاتا: مغربی بنگال کے ادارالحکومت کولکاتا میں نوکری کے متلاشیوں کی حمایت میں دس تنظیموں نے شہر میں جلوس نکالنے کی اجازت نہ ملنے پر کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ Job Seekers File Petition In Calcutta High Court
خیال رہے کہ کلکتہ پولیس نے شہر میں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی تو نوکری کےامیدواروں کی دس تنظیموں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے عرضی دائر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے منگل کو کیس دائر کرنے کی اجازت دی۔ کیس کی سماعت بدھ کی صبح10.30بجے ہوگی۔ 16 جنوری کو امیدواروں کی 10 تنظیموں نے ایک عظیم الشان مارچ کی کال دی تھی۔ لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے اس جلوس کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
ایڈوکیٹ کاستو باغچی نے کہا کہ عظیم مارچ کے موقع پر تنظیموں نے شہر کے تین اطراف سے مارچ کرتے ہوئے دھرمتلہ میٹرو چینل پر جمع ہونے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لئے پولیس سے اجازت مانگی تھی ۔ لیکن ملازمت کے متلاشیوں میں سے کچھ کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے اس پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے معاملہ عدالت کے علم میں لایا ہے اور مقدمہ درج کرنے کی اجازت مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Primary Teachers Recruitmemnt Scam عدالت نے تین اساتذہ کی نوکریوں کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا
جسٹس راجا شیکھر منتھا نے اجازت دے دی۔امیدواروںکی تنظیم کے ذریعہ کے مطابق، 16 جنوری کو ہاوڑہ، سیالدہ اور کالج اسٹریٹ سے ایک جلوس آئے گا اور دھرمتلہ میں جمع ہوگا۔دھرم تلہ میں 12بجے دوپہر پروگرام ہونا تھا۔Job Seekers File Petition In Calcutta High Court