کولکاتا : ملازمت کے متلاشی طویل عرصے سے سڑکوں پر بیٹھ کرریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کا کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ دھوپ، طوفان اور بارش کے سامنے بلند حوصلوں کے بدعنوانی کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔Job Seeker Fall Sick In Dharna Mancha Agitation In Kolkata
ایک طرف ایس ایس سی کے امیدواروں کے دھرنے کے 576 دن گزرنے کے باوجود مظاہرین ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں دوسری طرف مغربی بنگال حکومت ایس ایس سی تقرریوں میں کسی طرح کے بدعنوانی کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
دریں اثنا، جنوبی 24 پرگنہ کے دیباشیس بسواس نامی ایس ایس سی کے امیدوار اچانک بیمار پڑ گیا ۔ فوری طور پر پولیس اور باقی مظاہرین انہیں ایمبولینس میں ایس ایس کے ایم اسپتال لے گئے۔ اس وقت وہ وہاں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بھوک پیاس کی وجہ ان کی طبیعت بگڑی ہے۔دھرنے پر بیٹھے مزید لوگوں کی طبیعت بگڑ سکتی ہے۔لوگں کو اپنی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Yati Narsighanand on population control یتی نرسمہانند کا مظفر نگر کی عدالت کے احاطے میں متنازعہ بیان
واضح رہے کہ بھرتی تقرری نوٹیفکیشن 2009 میں سابقہ بائیں محاذ کی حکومت کے دوران جاری کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ بھی ہوا۔ لیکن ترنمول حکومت نے اقتدار میں آکر اس تقرری کو منسوخ کردیا۔
2014 میں ایک تازہ انٹرویو لیا گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ 2014 کے ایس ایس سی کے کامیاب امیدواروں کے لئے پینل جاری نہیں کیا گیا۔ ملازمت کے خواہشمند 13 سال سے تقرری کا انتظار کر رہے ہیں۔ 575 دن یعنی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔Job Seeker Fall Sick In Dharna Mancha Agitation In Kolkata