ETV Bharat / state

Jawan Died By Electrocution بجلی کی زد میں آکر ایک جوان ہلاک،چار زخمی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 6:19 PM IST

نیو جلپائی گوڑی ریلوے اسٹیشن پر اوور ہیڈ تار سے رابطے میں آنے کے بعد کرنٹ لگنے سے ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی۔اس واقعے میں دیگر جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس واقعے کے بعد اسٹیشن احاطے میں سنسنی پھیل گئی ۔Army Jawan Electrocuted In New Jalpaiguri

بجلی کی زد میں آکر ایک جوان ہلاک،چار زخمی

نیو جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن پر بجلی کی زد میں آکر ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نیو جلپائی گوڑی ریلوے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح اس واقعے میں مزید چار فوجی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد فوج کے جوانوں نے پورے ریلوے اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مرنے والے فوجی کا نام مہتا منیش (34) ہے۔ واقعے کے بعد اسے فوری طور پر نیو جلپائی گوڑی ریلوے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے کٹیہار ڈویژن کے اے ڈی آر ایم سنجے چیلاواروار اور اعلیٰ فوجی افسران واقعے کے فوراً بعد ہسپتال پہنچے۔ ذرائع کے مطابق چار زخمی فوجیوں کو بچا کر بانگدوبی آرمی ہسپتال لے جایا گیا۔

تاہم پولیس افسر صحافیوں سے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا ۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سبیاساچی ڈے نے کہاکہ آرمی اسپیشل ٹرین کا واقعہ ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین لائن نمبر 8 پر کھڑی تھی۔ فوجی پانی کے ٹینکی پر چڑھ کر اس کی پیمائش کرتے ہوئے اوور ہیڈ وائر کے رابچے میں گئے ۔ اس کے نتیجے میں ایک جوان کی موقع پر موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Nine People Killed in Truck Van Collision ممبئی گوا ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم میں نو افراد ہلاک

آر پی ایف کٹیہار ڈویژن کے ایڈیشنل کمانڈنٹ آر کے فاروق نے کہاکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریلوے کے اعلی حکام جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔زخمی فوجیوں کو نیو جلپائی گوڑی ریلوے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.