ETV Bharat / state

بے روزگار مسلم نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی پہل

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ریاست مغربی بنگال میں بھی یہی صورتحال ہے اور یہاں بھی ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔

jamaat e islami west bengal launch website for unemployed muslim youth
بے روزگار مسلم نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی پہل
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:09 PM IST

بے روزگار نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے پہل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک جاب پورٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔

بے روزگار مسلم نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی پہل

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے صدر کا کہنا ہے کہ پورٹل کے افتتاح کے بعد سے ہی کافی لوگوں کی طرف سے بہتر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور کافی لوگ اس سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ تک سارے ملک میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی صنعتی ادارے بند ہوگئے اور متعدد کمپنیاں عملہ میں کمی کرنے میں مجبور ہوگئیں۔ اس دوران ملک بھر میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے۔ خصوصی طور پر نوجوان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ریاست مغربی بنگال میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے۔کئی کارپوریٹ گھرانوں پر بھی اس کا اثر پڑا جس کے نتیجے میں کئی ایمپلائز کی چھٹی کر دی گئی۔

ایسے حالات میں نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے پہل کی گئی جس کے تحت جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال نے ایک جاب پورٹل کی شروعات کی ہے۔جس کی مدد سے ان بی روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں مدد کر رہی ہے۔جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے صدر مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن میں پورے ملک میں کروڑوں افراد بے روزگاری کے شکار ہوئے ہیں۔ خصوصی طور پر نوجوان طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے ایک جاب پورٹل کی شروعات کی گئی ہے جس میں تمام ریاستوں کے سرکاری و غیر سرکاری روزگار کے سلسلے میں جانکاری ہو گی جس سے نوجوان استفادہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے دانشوروں سے اپیل کی کہ اس جاب پورٹل کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.