ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کے بعد تعلیمی نظام کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا - ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی

سابق وزیر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد مرشدآباد مدرسہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

jakir hossain says work of education devlopment system will finish after bypoll
'ضمنی انتخابات کے بعد تعلیمی نظام کو بہتر بنانے پرکام کیا جائے گا'
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 4:04 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی طرف سے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

jakir hossain says work of education devlopment system will finish after bypoll
سابق وزیر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار زاکر حسین
بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی انتخابی مہم کی ذمہ داریاں خود سنبھالی ہیں، جب کہ جنگی پور اور شمشیرگنج کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے کندھوں پر ہے۔جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد مرشدآباد مدرسہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔'

سابق وزیر نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کا کام کئی برسوں سے جاری ہے، لیکن اسمبلی انتخابات سنہ 2021 کے سبب کام کو روکنا پڑا تھا۔ ضمنی انتخابات کے بعد ان ترقیاتی منصوبوں پر ایک بار کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ترقیاتی کاموں کو انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ لوگوں کو زیادہ دنوں تک انتظار نہیں کرواسکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.