مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Jagdeep Dhankhar نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے کاموں پر سوال اٹھایا ہے۔
جگدیپ دھنکر Jagdeep Dhankhar نے ریاستی چیف سکریٹری کے نام خط لکھا ہے اور پیگاسس معاملے کی تحقیقات Pegasus Probe کرنے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پیگاسس معاملے کی تحقیقات Pegasus Case Investigation کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہےاس کا کام کیا ہے. ریاستی حکومت کی اس پر سرد مہری کیوں ہے.
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت اگر کچھ نہیں کہتی ہے تو حکومت کی جانب سے اس پر کون بریفنگ دے گا، اس سلسلے میں ریاستی چیف سکریٹری کو راج بھون طلب کیا گیا ہے، اور تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے.
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Jagdeep Dhankhar کے مطابق ریاستی حکومت نے پورے معاملے کو پیچیدہ بنا رکھا ہے۔ حکومت کسی بھی معاملے کی وضاحت نہیں کرتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں تک پوری معلومات نہیں پہنچتی۔
واضح رہے کہ رواں سال کے 21 جولائی کو شہید دیوس کے موقع پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Chief Minister Mamata Banerjee نے پیگاسس معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس مدن لوکور اور کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جیوتیمے بھٹاچاریہ کی قیادت میں کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔