ETV Bharat / state

اسلام کے ذریعہ ہی دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے - باگنان شریف خانقاہ

باگنان شریف خانقاہ کے سجادہ نشین سید شاہ عاطف علی القادری نے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے جس سے دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 18 مارچ کو باگنان شریف خانقاہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا.

اسلام کے ذریعہ ہی دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 1:47 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع توپسیا میں ریاستی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات کے بعد باگنان شریف خانقاہ کے سجادہ نشین سید شاہ عاطف علی القادری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

اسلام کے ذریعہ ہی دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سید شاہ عاطف علی القادری نے کہا کہ باگنان شریف ایک مذہبی زیارت گاہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لاگ زیارت کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باگنان شریف خانقاہ مذہبی زیارت گاہ ہونے کے باوجود ایک سیکولر منچ ہے جہاں اسلام کے ماننے والوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوتی ہے۔

باگنان شریف خانقاہ کے سجادہ نشین سید شاہ عاطف علی القادری نے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے جس سے دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے۔ ایس ایس اے اے القادری کا کہنا ہے کہ آئندہ 18 مارچ کو باگنان شریف خانقاہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا. ریاستی وزیر جاوید احمد خان کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جاوید احمد خان ایک عوامی رہنما ہیں. ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی انہیں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ریاستی وزیر جاوید احمد خان کا سوال ہے تو اسمبلی انتخابات 2021 میں ان کی جیت طے ہے. لوگ ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر انہیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں جاوید احمد خان کو جیت کی پیشگی مبارکباد دینے کے لئے آیا ہوں اور مستقبل میں دوبارہ آؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.