دارجلنگ:مغربی بنگال کے پہاڑی خطیہ دارجلنگ میں واقع شرپا چیتلت نام کے ایک ہوٹل کے ایک کمرے میں اسرائیل کے ایک شہری کو پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے۔ اسرائیلی شہری کی پراسرارموت کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Israeli National Found Dead AT Darjeeling Hotel Room
مقامی تھانے کی پولیس اور ضلع مجسٹریٹ نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجینے کا انتظام کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ اسرائیلی شہری کی پراسرارموت کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پرپہنچی۔ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
ضلع مجسٹریٹ ایس پونم بالم نے (S Ponnambalam ) نے اس سلسلے میں مزید کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کو اسرائیلی شہری کی پراسرارموت کی تفصیلی معلومات فراہم کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اسرائیلی سفارت خانہ کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛Congress President Election ششی تھرور نے کانگریس صدر کیلئے نامزدگی داخل کیا
ضلع مجسٹریٹ ایس پونم بالم کے مطابق مرنے والے اسرائیلی شہری کی شناخت نیتھن لیوی کے طور پر ہوئی ہے ۔اس کی عمر 29 سال کے قریب ہے۔پولیس نے کہاکہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک فطری موت ہے لیکن پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے تک ہم کسی نتیجے پر پہنچ نہیں سکتے ہیں۔Israeli National Found Dead AT Darjeeling Hotel Room