کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پر گنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پردارالحکومت کولکاتا میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔پولیس اور پارٹی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔کولکاتا پولیس نے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو ہنگامہ برپا،شہر میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
گزشتہ ماہ جنوری کے آخری میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری عمل میں آئی وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔اسی درمیان آج انہیں بنکشال عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست رد کرتے ہوئے 28 فروری تک جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت میں داخل ہوتے وقت آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ہفتے کے روز دوبارہ ریاستی حکومت کے خلاف آواز بلند کی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑائی نوشاد صدیقی نے شروع کی ہے وہ کسی صورت پر نہیں رکے گی۔ اس کے لئے ہم کوئی بھی قیمت چکانے کے لئے تیار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:Firhad Hakim Alleges ISF MLA Naushad Siddiqui کسی عالم دین کی توہین کرنے کا کوئی ارادہ نہیں
انہوں نے کہاکہ سب دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ایک ایم ایل اے کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ کس طرح سے منتخب رکن اسمبلی کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔صرف اس لئے کہ ہم نے بدعنوان رہنماوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ہے لیکن لڑائی کبھی نہیں رکے گی۔ لڑائی جاری ہے۔