ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui Bail Plea Rejected رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت کی درخواست نامنظور - بنکشال عدالت نے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ

بنکشال عدالت نے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے انہیں مزید 14 دنوں تک جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔رکن اسمبلی 15 فروری تک جیل میں رہے گے۔آئی ایس ایف کے حامیوں نے رکن اسمبلی ضمانت کی درخواست نامنظور ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ MLA Naushad Siddiqui Bail Plea Rejected

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت کی درخواست نامنظور

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 7:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بنکشال عدالت نے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے انہیں مزید 14 دنوں تک جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ رکن اسمبلی 15 فروری تک جیل میں رہے گے۔ آئی ایس ایف کے حامیوں نے رکن اسمبلی کی ضمانت کی درخواست نامنظور ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو 21 جنوری کو دھرمتلہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ آئی ایس ایف کے 18 دیگر رہنماوں کی بھی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ بنکشال کورٹ میں رکن اسمبلی اور آئی ایس ایف کے چیئرمین نوشاد صدیقی کی پیشی ہوئی ۔ان کے وکیل نے عدالت میں اپنے مکل کی ضمانت کی درخواست دی۔بنکشال کورٹ کے جج نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی ضمانت کی درخواست نامنظور کردی ۔

جج نے رکن اسمبلی کو مزید 14 دنوں یعنی 15 فروری تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔بنکشال عدالت میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی پیشی کے دوران عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔عدالت کے باہر انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں نے اپنے رکن اسمبلی کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔رکن اسمبلی کی ضمانت نا منظور ہونے پر ان کے حامیون نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PIl File Against Lathicharge On ISF MLA رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

واضح رہے کہ گزشتہ 21 جنوری کو کولکاتا کے دھرمتلہ میں انڈین سیکولر فرنٹ کی یوم تاسیس کی تقریب کے دوران آئی ایس ایف اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ کولکاتاپولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سمیت 18 لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.