ETV Bharat / state

متحدہ اتحاد کو بھی ایک موقع دے کر دیکھیں: نورالزمان ملا - اردو نیوز کولکاتا

مٹیابرج اسمبلی حلقے سے متحدہ اتحاد (انڈین سیکولر فرنٹ) کے امیدوار نورالزمان ملا نے عوام کی خدمت کرنے کے لئے متحدہ اتحاد کو ایک موقع دینے کی اپیل کی۔

isf candidate nuruzzaman mulla
نورالزمان ملا
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:31 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 30 سیٹوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 شمالی بنگال سے بالکل مختلف ہونے کے امکانات ہیں۔ جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیابرج کے بادام تلہ گراؤنڈ میں متحدہ اتحاد (انڈین سیکولر فرنٹ ) کے امیدوار نورالزمان ملا نے عوام کی خدمت کرنے کے لئے متحدہ اتحاد کو ایک موقع دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو دو مواقع دے کر دیکھ چکے ہیں۔ اس سے مٹیابرج کے عوام کو کیا ملا کچھ بھی تو نہیں۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالزمان ملا نے کہا کہ عبدالخالق ملا درزیوں کے ووٹوں سے جیت کر رکن اسمبلی بننے کے بعد درزیوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان سے منہ موڑ لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار اس مرتبہ بھی ویسا ہی کریں گے۔ بار بار دھوکہ کھانے سے بہتر ہے کہ ایک راہ تلاش کر لی جائے جس سے ہمیں اور ہمارے بچوں کو مستقبل میں کچھ تو فائدہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کے سامنے متحدہ اتحاد ایک مضبوط، مستحکم اور روشن خیال اتحاد ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تمام اظلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: دوسرے مرحلے کی پولنگ کل، ممتا بنرجی سمیت 171 امیدوار میدان میں

دوسری طرف سی پول کی سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ بھاری نقصان دکھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.