ETV Bharat / state

'کسی بھی درگا پوجا کمیٹی کو نوٹس نہیں دیا گیا ہے' - درگا پوجا کمیٹی

مغربی بنگال کی درگا پوجا کمیٹیز کو محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس پر ترنمو ل کانگریس بالخصوص وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے سخت رویے کے درمیان سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے کہا ہے کہ 'حالیہ دنوں میں محکمہ انکم ٹیکس نے درگا پوجا کمیٹیز کو کوئی نوٹس نہیں دیا ہے۔'

'کسی بھی درگا پوجا کمیٹی کو نوٹس نہیں دیا گیا ہے'
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 11:25 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:21 PM IST

واضح رہے کہ آج درگا پو جا کمیٹیوں کو انکم ٹیکس کے نوٹس کے خلاف ترنمو ل کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر 8 احتجاج کیا گیا۔

تاہم اب محکمہ انکم ٹیکس کے مکمل طور پر تردید کے بعد یہ پورا معاملہ ہی تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں یہ خبر آئی ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے کلکتہ میں درگا پوجا کمیٹیوں کو نوٹس دیا ہے۔مگر یہ رپورٹ مکمل طور پر غلط ہے۔سچائی یہ ہے کہ اس سال درگا پوجا کمیٹی کو نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔

گزشتہ اتوار کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فیس بک پردرگا پوجا کمیٹیوں کو انکم ٹیکس کے نوٹس سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کی خواتین سیل اس کے خلاف ملک اسکوائر پر دھرنا دیں گے۔وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ بنگال میں تمام تہواروں کو مل جل کر عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم درگا پوجا کی کمیٹیوں پر ٹیکس نافذ کیے جانے کے خلاف ہیں۔اس سے پوجا کمپنیوں پر بوجھ میں اضافہ ہوجا ئے گا۔

ترنمول کانگریس کے دھرنے میں ریاستی وزراء چندریما بھٹا چاریہ، کاکولی گھوش دستیدار، ششی پانجا اور کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہا د حکیم موجود تھے۔

کاشی بوس لین درگا پوجا کمیٹی کے چیرمین سومت دتہ نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹس دیا تھا۔جس کا ہم نے جنوری میں جواب دیدیا ہے مگر حالیہ دنوں میں ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.