ETV Bharat / state

ضرورتمندوں کی مدد کے لیے ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کا افتتاح - سخت ترین لاک ڈاؤن

جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 میں سماجی کارکن محمد موہن کے ہاتھوں ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی(Helping Hands United Committee) کا افتتاح ہوا جس کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے۔

Helping Hands United Committee
Helping Hands United Committee
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 6:07 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس(coronavirus) سے نمٹنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن (اَن لاک ون) جاری ہے اس دوران گزشتہ ماہ 15 مئی سے 31 مئی تک سخت ترین لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کئی لوگ مالی اعتبار سے پوری ٹوٹ چکے ہیں۔

ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی

انہی پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے کی غرض سے جنوبی کولکاتا میں سماجی کارکن محمد موہن کے ہاتھوں ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی کا افتتاح ہوا جس کے بینر تلے غربوں اور ضرورتمندوں کی مدد کی جائے گی۔

ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی کی افتتاحی تقریب کے بعد محمد موہن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان کے تعاون سے ایک ایسی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذریعہ غریب لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری اکرم الحق نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس کے بعد راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کارڈز سمیت دوسرے سرکاری دستاویزات بنانے میں یہ کمیٹی مدد کرے گی۔

کمیٹی کے عہدیدار محمد جلال الدین (راجن) نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین چندہ اکھٹا کرکے مسلم اکثریتی ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں یاس نامی طوفان سے متاثر لوگوں کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف فور سندربن کے نام سے مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت گھر گھر جا کر چندہ اکٹھا کیا جائے گا۔ یاس نامی طوفان کے بعد جنوبی 24 پرگنہ کے عوام کھانے کے محتاج ہو گئے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.