ETV Bharat / state

'اگر ہم اقتدار میں آئیں گے تو مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا' - بنگال کی خبریں

ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کا عزم کا دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی اور مفت میں راشن دیتی رہے گی۔

If we come to power for third time, free ration scheme will continue
'اگر ہم اقتدار میں آئیں گے تو مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا'
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:13 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدارمیں آنے کے لیے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل شہریوں کو مفت راشن دینے کا وعدہ کیا تھا ۔مگر انتخابات ختم ہوتے ہی مفت راشن دینے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے ۔لیکن ہم اگر آئندہ سال تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گے تو اس کے بعد مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ان کے لیے کام کرتی رہوں گی۔

رانی گنج میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریوں کو کھانا کھلائے بغیر لوگوں کو مارنے کی سازش کررہی ہے ۔باہری عناصر کو لاکر بی جے پی ریاست میں ماحول ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ مرکز ریلوے سمیت مختلف سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے کی سازش کررہی ہے۔ یہ بھی الزام لگایا کہ ای سی ایل کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ریلوے کے پرائیویٹائزیشن کی وجہ سے ریلوے کو شدید نقصان ہوگا ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ہمیشہ کسانوں کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے ۔مگر بی جے پی کسانوں سے کھانا چھین رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.