مغربی بنگال کے بیربھوم لوک سبھا سے تین بار رکن پارلیمنٹ بننے والی شتابدی رائے نے دیر رات ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات سے قبل شتابدی رائے کے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے بعد سے ان کے ترنمول کانگریس چھورنے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھی۔ جس میں انہوں نے اپنی دہلی جانے اور امیت شاہ سے ملاقات کرنے کی بات کہی تھی۔
ترنمول کانگریس کی بیر بھوم لوک سبھا ایم پی و اداکارہ شتابدی رائے سنیچر کے روز دہلی جانے والی تھیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ امیت شاہ کے ساتھ بات چیت کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
امیت شاہ مرکزی وزیر ہیں اور میں رکن پارلیمان ہوں ۔جس کے بعد سے ہی شتابدی رائے کے ضمن میں ترنمول کانگریس قیادت حرکت میں آ گئی اور پارٹی کے رہنما کنال گھوش نے شتابدی رائے کے پرنس انور شاہ روڈ میں ان کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی دونوں میں کافی دیر بات چیت ہوئی۔
شتابدی رائے کے ساتھ فون پر سوگتا رائے اور سدیپ بندھوپادھیائے سے بھی بات ہوئی۔ کنال گھوش کے ساتھ شتابدی رائے ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کے لئے ابھیشیک بنرجی کے کیمک اسٹریٹ میں موجود دفتر پہنچے۔
اس ملاقات کے بعد شتابدی رائے کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تمام شکایات سے ابھیشیک بنرجی کو آگاہ کیا ہے۔ ان کا حل نکالا جائے گا۔میرا خاندان سیاسی نہیں تھا۔
ممتا بنرجی کو دیکھ کر ہی سیاست میں آئی تھی۔ میں ابھی بھی ممتا بنرجی کے ساتھ ہوں۔کنال گھوش نے بھی اطلاع دی کہ شتابدی رائے ترنمول کانگریس میں ہی ہیں۔
شتابدی رائے کے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جس میں انہوں نے نام لئے بغیر بیربھوم کے ایک فرد کو نشانہ بناتے ہوئے پارٹی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
- مزید پڑھیں: ستابدی رائے کی بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید
اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جب میں 2009 میں پہلی بار ایم پی تھی تو سب کا کہنا تھا کہ میں فلم اسٹار ہوں مجھ سے سیاست نہیں ہو پائے گی۔لیکن میں نے سب کو غلط ثابت کر دیا۔آج میرے علاقے کے لوگ پوچھتے ہیں کہ میں اپنے حلقے میں کیوں نظر نہیں آتی ہوں میرا قصور نہ ہونے کے باوجود مجھے جواب دینا پڑ رہا ہے'۔
انھوں نے کہا کہ 'مجھے میرے حلقے میں کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔پارٹی کے کسی پروگرام میں مجھے مدعو نہ کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔جب میرا کوئی اختیار ہی نہیں تو میں جواب کیوں دوں انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ 16 جنوری کو دہلی جا رہی ہیں اور ایک اہم اعلان کریں گی۔اس پوسٹ کے بعد سے ہی ان کی ترنمول کانگریس چھورنے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی'۔