ETV Bharat / state

Husband Cuts Wife's Wrist in West Bengal: سرکاری نوکری ملنے پر شوہر نے اہلیہ کی کلائی کاٹ دی - مغربی بنگال میں شوہر نے بیوی کی کلائی کاٹ

مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں ایک شخص نے بیوی کو سرکاری نوکری ملنے پر غصے میں آکر اس (بیوی) کی کلائی کاٹ کر زخمی کر دیا۔ اس واقعے کے بعد گھر والوں میں غم و غصہ ہے۔ Husband Cuts Wife's Wrist in West Bengal

Husband cut wife's wrist in West Bengal
Husband cut wife's wrist in West Bengal
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 8:24 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں رانو خاتون کی شیر محمد نام کے ایک نوجوان سے محبت میں شادی ہوئی تھی۔ شادی کے شروعاتی وقت میں دونوں خوشی خوشی زندگی گزر بسر کر رہے تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ رشتے میں تلخی آنے لگی۔ Husband Cuts Wife's Wrist in West Bengal

رانو خاتون تعلیم یافتہ ہیں۔ اسی کی بدولت وہ درگاپور میں واقع نجی ہسپتال میں نرس کی ملازمت سے وابستہ تھیں، اسی کے ساتھ وہ سرکاری ملازمت کے لیے کوشاں تھیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سرکاری نوکری کے لیے امتحان دیا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے پر رانو کو ڈیوٹی جوائن کرنا تھا، لیکن گزشتہ شب شیر احمد (عرف شریف) اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر کے گھر آیا اور دو دوستوں کی مدد سے اپنی بیوی کی کلائی کاٹ دی۔

مزید پڑھیں:

رانو خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔ اس معاملے میں ملوث شیر احمد اور اس کے دونوں ساتھی فرار ہیں، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ رانو خاتون کے بھائی عزیز شیخ نے کہا کہ کہنے کو تو دونوں کی محبت کی شادی تھی لیکن اس کے لیے ہمیں تین لاکھ روپے نقد، آٹھ سونے کے زیورات اور ایک اسکوٹی دیے تھے۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.